شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کا لانگ مارچ راولپنڈی پہنچتا نظر نہیں آرہا: سعید غنی

کراچی(پی پی آ ئی)صوبائی وزیر سعید غنی نے کہاہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ راولپنڈی پہنچتا نظر نہیں آرہا، عمران خان کا لانگ مارچ2 زخموں کے گرد گھوم رہا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہاکہ عمران خان نے ادارے کے سربراہ کی تعیناتی کو متنازع بنادیا،ادارے کی تعیناتی کو متنازع بنانا افسوسناک ہے۔ان کاکہناتھا کہ جو طریقہ کار عمران خان نے اختیار کیا وہ تباہ کن ہے، عمران خان سیاسی دباو ڈالنے کی غلط روایت ڈال رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہاکہ عمران خان نے اپنے دور میں مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیاں کیں،عمران خان ذہنی طور پر ایک مفلوج آدمی ہے،عمران خان اور بھارتی میڈیا ایک پیج پر ہیں۔ان کا کہناتھا کہ عمران خان ملکی مفادات کا سودا کر رہاہے، عمران خان نے دوست ممالک سے ملنے والے تحائف فروخت کردیئے، عمران خان کو الیکشن کمیشن، میڈیا سب برے لگتے ہیں۔پی پی رہنما نے کہاکہ اقتدار سے جاتے جاتے عمران خان ملک کیلئے بارودی سرنگین بچھا گئے،عمران خان نے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالا، ان کا کہناتھا کہ عمران خان ہر ادارے کو اپنے کنٹرول میں رکھنا چاہتے ہیں، عمران خان کا دس سالہ منصوبہ ناکام ہوا ہے۔