کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت عمران خان پر جھوٹے کیسز کروانے کی بجائے معیشت پر توجہ دے: تیمور سلیم جھگڑا

پشاور(پی پی آ ئی)خیبرپختونخوا کے صوبا ئی وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ بحیثیت پاکستانی کوئی بھی نہیں چاہے گا کہ ملک ڈیفالٹ ہو۔ تیمور سلیم جھگڑا نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس کے جواب میں ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ’موڈیز اور فیچ کی ریٹنگز بحیثیت آزاد ادارہ قابل اعتماد ہے ہمارے انٹرنیشنل بانڈز کی مالیت آئے روز گر رہی ہے۔اس لیے انٹرنیشنل مارکیٹ فی الوقت ہماری معیشت پر بھروسہ نہیں کررہی اس سے قبل یہ خود ہی کہہ رہے تھے کہ ڈیفالٹ کا رسک ہے ہم بچا رہے ہیں آئی ایم ایف معاہدہ بھی اسی تناظر میں کیا گیا کہ ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا سکے اسی تناظر میں عوام پر مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’سنہ 1971 کے بعد ملک تاریخی مہنگائی کے دور سے گزر رہا ہے آئی ایم ایف کو پاکستانی معیشت پر بھروسہ نہ رہا اس لیے دوسری قسط میں ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔ تیمور سلیم جھگڑا نے دعویٰ کیا کہ ’سمندر پار پاکستانی بینک کی بجائے اوپن مارکیٹ سے پیسے بھیج رہے ہیں حکومت عمران خان پر جھوٹے کیسز کروانے کی بجائے معیشت پر توجہ دے بین الاقوامی مارکیٹ کو بھروسہ دلائیں۔