شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ حکومت کی گیارہویں اور بارہویں کے سالانہ امتحانات کے نتائج ایک ہفتہ میں جاری کر نے کی ہدایت

کراچی(پی پی آ ئی) صوبا ئی وزیر تعلیم سندھ بورڈز اسماعیل راہو نے گیارہویں اور بارہویں کے سالانہ 2022 کے امتحانات کے نتائج جاری نہ کرنے کا سختی سے نوٹس لیکر ایک ہفتے میں نتائج جاری کرنے کی ہدایت دے دی ہے اور محکمہ جامعات و بورڈز کو فیصلہ پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کردی ہے۔ انہوں نے خط میں بورڈز انتظامیہ پر ناراضگی کا اظہار کرتے اور وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی احکامات پر عملدر آمد نہ کرانے والے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ فروری 2022 کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص کے لئے بارہویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے لئے 15 ستمبر 2022 کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ نتائج میں تاخیر ناقابل برداشت ہے، جس کی ذمہ داری بورڈز کے چیئرمین اور کنٹرولر پر عائد ہوتی ہے۔ہزاروں طلبااعلیٰ تعلیم کے لیے نتائج کا بے چینی کے ساتھ انتظار کررہے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ سرکاری اور نجی شعبے کی جامعات نے داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ مکمل کر لئے ہیں،جامعات داخلوں کے مرحلے کو آگے بڑھانے کے لیے بورڈز کے نتائج کا انتظار کر رہی ہیں۔