خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

راولپنڈی نومبر26 کو پہنچوں گا:عمران خان کا اعلان

لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنے کارکنوں اور قوم کو آئندہ ہفتے 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دے دی۔ہفتے کی شام لانگ مارچ کے شرکا سے ویڈیو خطاب میں عمران خان نے کہا کہ وہ ’قوم کو حقیقی آزادی دلانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اس لیے وہ نہ صرف پارٹی کارکنوں بلکہ پوری قوم سے 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی اپیل کرتے ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچ کر ان سے خطاب کریں گے اور اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ ان کی زندگی خطرے میں ہے لیکن وہ پھر بھی راولپنڈی آنے کا منصوبہ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں انصاف کی کوئی امید نہیں کیوں کہ بطور سابق وزیر اعظم اور پنجاب میں حکومت ہونے کے باوجود وہ اپنی ایف آئی آر کٹوانے سے قاصر رہے۔’اعظم سواتی جو سینیٹر ہیں، ان کو انصاف نہیں مل پا رہا کیوں کہ یہاں طاقت ور قانون کے تابع نہیں۔‘عمران خان نے کہا کہ پنجاب پولیس صرف وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کا نام ایف آر آئی میں ڈالنے کے لیے تیار تھی لیکن ’ایک طاقت ور ادارے کے آفسر کا نام ڈالتے وقت ان کے پر جلتے تھے۔‘