آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مردوں کے بانجھ پن میں اضافہ بین الاقوامی تحقیق میں 53ممالک کے ڈیٹا کا استعمال، پاکستان بھی شامل

کراچی (پی پی آئی)محققین کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان سمیت عالمی سطح پر کئی ممالک کے مرد بانجھ پن کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں، جس سے نسلِ انسانی کو معدومیت خدشہ لاحق ہوگیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق گزشتہ چند برسوں کے دوران دنیا بھر میں اسپرمز (نطفہ) کی تعداد میں نمایاں کمی کا انکشاف ہوا ہے۔مردانہ نطفہ پروٹین سے بنے تولیدی جراثیم پر مشتمل گاڑھا مادہ ہوتا ہے، اس مادے میں جراثیم کی تعداد کا تجزیہ ”اسپرم کاؤنٹ“ کہلاتا ہے، نطفے میں جراثیم کی تعداد معلوم کرنے کرنے کے اس طریقے کو سیمنوگرام یا سپرمیوگرام کہا جاتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ اسپرم کاؤنٹ نہ صرف انسانی زرخیزی بلکہ مردانہ صحت کے حوالے سے کئی اشارے دیتا ہے، جس کی کم سطح دائمی بیماری، خصیوں کے کینسر اور زندگی میں کمی کے بڑھتے ہوئے خطرے سے منسلک ہے۔ہیومن ری پروڈکشن اپڈیٹ جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں 53 ممالک کے ڈیٹا کا استعمال کیا گیا، جن میں پاکستان بھی شامل تھا۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں آسٹریلیا، بنگلہ دیش، بیلجیم، برازیل، کینیڈا، چلی، چین، کیوبا، جمہوریہ چیک، ڈنمارک، مصر، ایسٹونیا، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان، گرین لینڈ، بھارت، انڈونیشیا، ایران، عراق، آئرلینڈ، اسرائیل، اٹلی، جاپان، اردن، کینیا، لٹویا، لیبیا، لتھوانیا، ملائیشیا، میکسیکو، نیدرلینڈز، نیوزی لینڈ، نائجیریا، ناروے، پیرو، پولینڈ، روس، سنگاپور، سلووینیا، جنوبی افریقہ، سپین، سویڈن، تائیوان، تنزانیہ، متحدہ جمہوریہ تھائی لینڈ، تیونس، ترکی، یوکرین، برطانیہ اور امریکہ شامل ہیں۔اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جنوبی امریکہ، ایشیا اور افریقہ میں مردوں کا کْل اسپرم کاؤنٹ اور نطفہ کے ارتکاز میں نمایاں کمی ہوئی ہے جو پہلے شمالی امریکہ، یورپ اور آسٹریلیا میں دیکھی گئی تھی۔