مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ذلت آمیز شکست بھارت کا مقدر ہے: جی اے گلزار جو لوگ اللہ کے لیے جیتے ہیں وہ کبھی قتل، گرفتاریوں اور دیگر مظالم سے نہیں ڈرتے فسطائی مودی کے ہتھکنڈے کشمیر کی تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتے

سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما غلام احمد گلزار نے کہا ہے کہ اگر بھارت جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے اپنی پوری فوج بھی علاقے میں تعینات کرے تب بھی ذلت آمیز شکست اس کا مقدر ہے۔غلام احمد گلزار نے سینٹرل جیل سرینگر سے ایک خصوصی پیغام میں کہا کہ جو لوگ اللہ کے لیے جیتے ہیں اور ایک عظیم اور مقدس مقصد کے لیے جدوجہد کرتے ہیں وہ کبھی قتل، گرفتاریوں اور دیگر مظالم سے نہیں ڈرتے۔ حریت رہنما نے کہا کہ فسطائی مودی حکومت کے ہتھکنڈے کشمیر کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتے کیونکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مسئلہ کشمیر پر مختلف مواقع پر متعدد قراردادیں منظور کی ہیں جن میں یہ عزم کیا گیا ہے کہ کشمیریوں کے سیاسی مستقبل کو حق خود ارادیت کے ذریعے محفوظ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا اگرچہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہا ہے لیکن کشمیریوں نے ہمت نہیں ہاری اور وہ تمام ترمشکلات کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حل طلب مسئلہ کشمیر نہ صرف جنوبی ایشیا میں امن و خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے بلکہ بھارتی ہٹ دھرمی خطے میں خونریزی، غربت اور ہتھیاروں کی دوڑ کی بھی بڑی وجہ ہے۔جی اے گلزار نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا۔ حریت رہنما نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پراجاگر کرنے اور بھارتی جرائم کو بے نقاب کرنے میں بیرون ملک مقیم کشمیریوں کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں کے کردار کی تعریف کی۔غلام احمد گلزار نے امید ظاہر کی کہ یہ گمنام ہیروز تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں گے۔ انہوں نے تمام بین الاقوامی فورمز پر کشمیر کاز کو اجاگر کرنے پر پاکستان کا بھی شکریہ ادا کیا۔