عمران خان کی آرمی چیف تعیناتی کو سیاسی بنانے کی کوشش ناکام بنا دی، راناثنا اللہ

اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاکہ آرمی چیف کی تعیناتی کو سیاسی مسئلہ نہیں بنانا چاہئے،عمران خان نے اہم تعیناتی کو سیاسی بنانے کی کوشش کی جو ناکام بنادی۔پی پی آئی کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ کاکہناتھا کہ آرمی چیف کی جب بھی تقرر ہوئی اس طرح کے حالات پہلے نہیں ہوئے،ان کاکہناتھا کہ یہ لانگ مارچ نہیں رینگ مارچ ہے جو رینگ رہاہے،راولپنڈی میں پی ٹی آئی کا سب سے چھوٹا اجتماع ہوگا۔

Next Post

مقدمے کا چالان جمع ہو چکا ہے:اسلام آباد ہائیکورٹ شہباز گل کے وکیل کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کی ہدایت

Mon Nov 21 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی)پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کی بغاوت کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاہے کہ چالان جمع ہو چکا آپ ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی بغاوت کا مقدمہ […]