پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

افغان مہاجرین کی تعداد جاننے کیلئے نئی ایکسر سائز شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پی پی آئی) وفاقی وزیر سیفران سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی تعداد جاننے کے لیے نئی ایکسر سائز شروع کی جا رہی ہے، آئندہ کچھ مہینوں میں پتہ چل جائے گا کہ کتنے رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ افغان پاکستان میں موجود ہیں۔اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت منعقدہ قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ افغانستان میں حکومت تبدیل ہونے کے بعد کافی لوگ یہاں پر آئے ہیں، پتہ کررہے ہیں کہ افغانستان سے ویزے پر آئے لوگ واپس گئے ہیں یا نہیں؟.پی پی آئی کے مطابق وفاقی وزیر سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ افغان مہاجرین کے شناختی کارڈ بنانے کا کام وزارت داخلہ کا ہے، جن لوگوں نے پاکستانی قانون کی خلاف ورزی کی ہے ا ن پر تحفظات ہیں، وزارت داخلہ کو بلا کر افغان مہاجرین کے معاملات سے متعلق پوچھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ افغانیوں کے باقاعدہ اندراج کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔