اسلام آباد (پی پی آئی)قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوالات کے جوابات نہیں آرہے ہیں، وقت کیوں ضائع کیا جا رہا ہے؟شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کتنی غیر قانونی رہائشی ا سکیمیں بن رہی ہیں؟ کیا اس کا جواب کوئی راکٹ سائنس تھا جو سی ڈی اے کو معلوم نہیں؟قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت کرنے والے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے اس پر کہا کہ دوسری بار جواب مؤخر ہونے والی وزارتوں کے سیکریٹریز کو سمن جاری کریں گے، ہاؤس کا استحقاق مجروح ہوا ہے۔
Next Post
افغان مہاجرین کی تعداد جاننے کیلئے نئی ایکسر سائز شروع کرنے کا اعلان
Tue Nov 22 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی) وفاقی وزیر سیفران سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی تعداد جاننے کے لیے نئی ایکسر سائز شروع کی جا رہی ہے، آئندہ کچھ مہینوں میں پتہ چل جائے گا کہ کتنے رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ افغان پاکستان میں موجود ہیں۔اسپیکر راجہ […]
