پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خیبر پختون خوا میں بی ایس تک تعلیم مفت 320 کالجوں کے طلبہ کو ایک سال تک فیس میں چھوٹ بی ایس طلبہ کو دو سمیسٹرز میں فیس کی چھوٹ حاصل ہوگی

پشاور (پی پی آئی)خیبر پختون خوا کی حکومت نے بی ایس تک تعلیم مفت کردی جبکہ تیسرے مرحلہ میں یونیفارم اور کتب بھی فراہم کی جائیں گی۔ خیبر پختون خوا کابینہ 83 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ پی پی آئی کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف اور وزیر برائے اعلی تعلیم کامران بنگش نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو یا کہ کابینہ نے انصاف تعلیمی کارڈ کی منظوری دے دی ہے، 320 کالجوں کے طلبہ کو ایک سال تک فیس میں چھوٹ دی جارہی ہے جس پر حکومت کے ایک ارب روپے خرچ ہوں گے، بی ایس طلبہ کو دو سمیسٹرز میں چھوٹ فیس کی چھوٹ حاصل ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ کے پی حکومت نے بی ایس تک تعلیم مفت کردی ہے، کامرس اور دیگر کالج اس میں شامل ہیں، تیسرے مرحلہ میں یونیفارم اور کتب میں بھی ریلیف فراہم کریں گے، دو لاکھ 60 ہزار طلبا مستفید ہوں گے۔