چمن (پی پی آئی)باب دوستی پر افغانستان کی جانب سے فائرنگ اور پاکستانی فوجی کی شہادت کے باعث بند ہونے والی تجارت کو پاکستان نے ایک ہفتے کی بندش کے بعد گزشتہ روز دوبارہ سے کھول دیا ہے۔13 نومبر کو چمن کے مقام پر سرحد کو اس وقت غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا تھا،جب افغان سرحد کے اس پار سے ایک مشتبہ مسلح شخص نے باب دوستی پر پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک فوجی شہید اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔پاکستان حکومت نے افغان شہریوں کی آمدو رفت اور علاج کے عمل کو مدنظر رکھتے ہوئے باب دوستی کو دوبارہ سے کھولنے کا فیصلہ طالبان حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا،پی پی آئی کے مطابق چمن کے ڈپٹی کمشنر عبدالحمید زہری نے کہا کہ افغان حکام کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد کچھ شرائط کے ساتھ سرحد کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے، ملاقات میں کیے گئے فیصلوں پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔
Next Post
عمران بلیک میلنگ اور انتشار کی سیاست کر رہے ہیں، شاہد خاقان چین، سعودیہ،ر روس سے تعلقات بگاڑے، امریکہ سے بھی خراب کیے اہم معاملات متنازعہ بنانا چاہتے ہیں، بتائیں کس مقصد کیلئے کوشاں ہیں؟
Tue Nov 22 , 2022
جہلم: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج کے حالات کی ذمہ دار دھاندلی سے آنے والی سابق حکومت ہے، اگلے الیکشن میں جیت مسلم لیگ ن کی ہوگی۔ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ […]
