اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کردی

کراچی(پی پی آ ئی)محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کردی۔سردیوں کی آمد پر شہر قائد کے موسم کا بھی رنگ ڈھنگ تبدیل ہوگیا، جہاں درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق رات کے اوقات میں درجہ حرارت ساڑھے سولہ ڈگری سینٹی گریڈ تک گرا، جب کہ آئندہ کچھ روز تک کراچی کا موسم رات میں سرد اور دن میں گرم رہے گا۔ڈی جی میٹ آفس کے مطابق دن میں کراچی کا درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔دوسری جانب کشمیر، گلگت بلتستان اورخیبرپختونخوا میں خون جمادینے والی ٹھنڈ کا راج ہے۔بلوچستان میں بھی موسم شدید سرد ہوگیا ہے، اسکردو منفی آٹھ درجہ حرارت کے ساتھ ملک کا سرد ترین مقام رہا جبکہ لہہ میں پارہ منفی چھ تک گرگیا۔استور، قلات منفی پانچ، بگروٹ، گوپس، ہنزہ اور زیارت منفی چار، کالام منفی تین اور کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی ایک ریکارڈ کیا گیا۔