اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ترقی کا عمل گڈ گورننس سے مشروط ہے: احسن اقبال

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ترقی کا عمل گڈ گورننس سے مشروط ہے،سیاسی استحکام اور پالیسی کا تسلسل ترقی کے لئے اولین شرط ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت گڈگورننس اور شفافیت کے موضوع پر اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گورننس میں شفافیت اور متعلقہ اہم مسائل کو حل کرنے کیلئے گورننس انوویشن لیب کو قائم کیا جا رہا ہے جس کا مقصد عوام کو گورننس کا حصہ بنانا اور شفافیت کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقی کا عمل گڈ گورننس سے مشروط ہے اور مستقبل کا دارومدار نجی سرمایہ کاری کے فروغ پر ہے۔ شفافیت نجی سرمایہ کاری کے فروغ میں مدد دیتی ہے، کسی بھی پالیسی سے مطلوبہ نتائج 8 سے 10 سال میں حاصل ہونا شروع ہوتے ہیں۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 18- 2013 تک ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق کرپشن میں کمی واقع ہوئی ہے اور 2018 – 22 میں عالمی رینکنگ کے مطابق پاکستان میں کرپشن کی سطح میں اضافہ ہوا تاہم وفاقی ترقیاتی بجٹ میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم کی جائے۔