اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لانگ مارچ، سکیورٹی کیلئے وزارت داخلہ کے صوبوں، گلگت اور آزاد کشمیر کو خطوط

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ سے متعلق وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں، گلگت اور آزاد کشمیر کی حکومتوں کو خطوط لکھ دیئے۔تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے چاروں صوبوں پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی حکومت کو خط ارسال کر دیئے ہیں۔خط میں تمام صوبائی حکومتوں، جی بی اور آزاد کشمیر کی حکومتوں کو بتایا گیا ہے کہ لانگ مارچ کے دوران فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔خط میں مزید کہا گیا کہ حقیقی آزادی مارچ کی جڑواں شہروں میں آمد کی رسک اسسمنٹ کی گئی، مختلف گروپوں نے لانگ مارچ سے متعلق تھریٹ جاری کررکھے ہیں۔خیال رہے کہ عمران خان کی جانب سے گزشتہ روز اعلان کیا گیا تھا کہ لانگ مارچ 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچے گا جہاں پر اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔