کراچی (پی پی آئی)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بڑے سائز کے نوٹوں کو بند کر نے کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی شہریوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ 31 دسمبر سے پہلے ہی کرنسی کو تبدیل کر لیں ورنہ بعد میں یہ نوٹ بے کار ہو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ایک پیغام جاری کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی کرنسی کے پرانے بڑے سائز کے نوٹ جن میں 10،100,50اور ایک ہزار روپے والے نوٹ شامل ہیں, 31 دسمبر سے بند ہونے جارہے ہیں، پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر اپنی کرنسی کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو ان نوٹوں کو نئے،جدید اور چھوٹے سائز کے کرنسی نوٹ میں تبدیل کروا لیں۔
Next Post
فیصل جاوید، عامر کیانی اور خرم نواز کی درخواست ضمانت منظور کار سرکار میں مداخلت کیس میں اے ٹی سی نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
Wed Nov 23 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی)انسداد دہشتگردی عدالت نے کارسرکار میں مداخلت اور احتجاج کیخلاف درج مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنما?ں کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ اے ٹی سی میں کار سرکار میں مداخلت اور احتجاج کیخلاف تھانہ آئی 9 میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی […]
