صنعتوں سے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی وصولی کالعدم قرار

لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار صنعتوں سے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی وصولی کا کالعدم قرار دے دیا۔پی پی آئی کے مطابق عدالت نے کہاکہ سوئی ناردرن کو احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر تحلیل کر دینا چاہئے،ایسے درخواست گزاروں کو بھی نوٹس بھجوائے جن کے معاملے کو عدالت نے نمٹایا۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ ڈویلپمنٹ سیس سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں وصول کیا جارہاہے،سپریم کورٹ نے 24 اقساط میں صنعتوں سے ٹیکس وصولی کا حکم دیا،جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔

Next Post

پنجاب میں کار مالکان 2 ماہ کیلئے بائیو میٹرک رجسٹریشن سے مشتنیٰ

Wed Nov 23 , 2022
لاہور (پی پی آئی)پنجاب ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے کار مالکان کو 2 ماہ کیلئے بائیو میٹرک رجسٹریشن سے اشتنیٰ دے دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ستمبر 2022 میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے تکنیکی خرابی کی وجہ سے بائیو میٹرک تصدیق کے نظام کو معطل کرنے کا اعلان کیا […]