یورپ کی سیر پر گئے نوازشریف کی اہلخانہ کے ہمراہ پہلی تصویر ’کاؤ بوائے ہیٹ‘ پہنے ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے میں مشغول

کراچی (پی پی آئی)سابق وزیراعظم اورن لیگ کے تاحیات قائد نوازشریف فیملی کے ہمراہ سیرو تفریح کیلئے یورپ کے دورہ پر ہیں جہاں سے ان کی پہلی تصویر منظر عام پر آ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف، مریم نواز، حسین نواز، حسن نواز اور جنید صفدر سمیت خاندان کے دیگر افراد 10 روز یورپ کے مختلف ممالک میں گزاریں گے۔پی پی آئی کے مطابق نوازشریف کی حسن نواز کے ہمراہ ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ”کاؤ بوائے ہیٹ‘ پہنے ہوئے کسی ریسٹورنٹ میں کھانے کیلئے موجود ہیں۔

Next Post

ارشد شریف قتل کیس میں حاضر سروس جج کی سربراہی میں کمیشن بنانے کی استدعا

Wed Nov 23 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی) پی ایف یو جے نے چیف جسٹس آف پاکستان عطا عمر بندیال سے ارشد شریف قتل کیس پر از خود نوٹس لینے کی اپیل کردی۔تفصلات کے مطابق پی ایف یوجے نے چیف جسٹس پاکستان کو ارشد شریف قتل کیس میں تحقیقات کیلئے خط لکھ دیا۔خط […]