بارسلون: بارسلونا فٹبال کے کوچ جیراڈو ٹاٹا مارٹینو نے سپر سٹار فٹبالر لیونل میسی کے جسمانی عارضے میں مبتلا ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹار پلیئر کو کسی قسم کا کوئی عارضہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہرئہ آفاق کھلاڑی کی جسمانی فٹنس سے متعلق بہت باتیں کی جا رہی ہیں تاہم کوئی فکر مندی کی بات نہیں ہے اور انہیں کسی قسم کا کوئی جسمانی عارضہ نہیں ہے۔