پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قوم شہید مریم مختیار کو ہمیشہ یاد رکھے گی: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور(پی پی آ ئی) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پر وزیز الٰہی نے پاک فضائیہ کی شہید پائلٹ آفیسر مریم مختار کی شہادت کی ساتویں برسی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ قوم شہید مریم مختیار کو ہمیشہ یاد رکھے گی،شہید مریم مختیار ایک قومی اثاثہ تھیں،قوم کی بہادر بیٹی نے24نومبر 2015 میں شہادت کا اعلیٰ رتبہ پایا، شہید کی جو موت ہے، وہ قوم کی حیات ہے۔ چوہدری پر ویز الٰہی نے کہا کہ شہید مریم مختیار نے لائن آف ڈیوٹی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ شہید مریم مختیار پورے ملک کیلئے بہادری اور شجاعت کا عملی نمونہ ہیں۔ وطن عزیزکی قابل فخر بیٹی شہید مریم مختیار کے عظیم ہونے کی گواہی یہ مٹی ہمیشہ دیتی رہے گی۔ جس قوم کے پاس مریم مختیارجیسی باصلاحیت اور بہادر بیٹیاں ہوں وہ ہمیشہ سرخروہوتی ہیں۔یاد رہے کہ 24 نومبر 2015کو پائلٹ آفیسر مریم مختار اپنے فرائض کے دوران معمول کی پرواز پر تھیں کہ طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی اور وہ اس حادثے میں شہید ہوگئیں۔