پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی جنرل ندیم رضا سے الوداعی ملاقات

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے وزیر آعظم ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی ہے۔ذرا ئع کے مطابق وزیراعظم نے جنرل ندیم رضا کی دفاع وطن کو مزید مظبوط بنانے اور آرمی کے ادارے کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، وزیراعظم نے جنرل ندیم رضا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان کے لئے آپ کی خدمات پر فخر ہے، آپ جیسے باوقار اور باصلاحیت افسر نے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے منصب پر نہایت شاندار خدمات انجام دیں۔وزیراعظم نے جنرل ندیم رضا کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جس پر چئیرمن جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔اس سے پہلے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین جائنٹ چیف آف اسٹاف سے الوداعی ملاقات کی تھی، صدر نے ملکی دفاع کیلئے جنرل ندیم رضا کی خدمات کو سراہا، اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔