پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وفاقی کابینہ نے آرمی ایکٹ کے تحت لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو “ری ٹین” کر لیا

اسلام آباد (پی پی آئی) حکومت نے آرمی ایکٹ کے تحت لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو “ری ٹین ” کر لیا ہے، کابینہ نے متفقہ طور پر عاصم منیر کو ری ٹین کرنے کی منظوری دی ہے۔ ذرائع کے مطابق آرمی ایکٹ کے تحت میجر سے اوپر والے رینک کے تمام افسران کو ریٹائرمنٹ سے پہلے ری ٹین کیا جا سکتا ہے، اسی ایکٹ کے تحت لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو “ری ٹین “کیا گیا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف نے قوائد کے تحت “ری ٹین “کرنے کی سمری پڑھ کر کابینہ کو سنائی جس کے بعد متفقہ طور پر سمری منظور کی گئی، واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر 27 نومبر کو ریٹائرڈ ہونے والے تھے۔رپور ٹ کے مطابق یہ کام سیفٹی والز کے طور پر کیا گیا ہے، تا کہ کسی قسم کا قانونی سقم نہ رہے، ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو پہلے ہی وزارت دفاع نے ریٹائرڈ ہونے کی اجاز ت نہیں دی تھی۔