پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر مملکت کی عمران خان سے ملاقات، اہم تعیناتیوں کی سمری پر مشاورت

لاہور(پی پی آ ئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور زمان پارک میں سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کر کے اہم تعیناتیوں کی سمری پرمشاورت کی ہے۔ذرا ئع کے مطابق صدر عارف علوی اور عمران خان کی زمان پارک میں ملاقات ہوئی جس میں صدر نے وزیر اعظم ہاؤس سے موصول ہونے والی سمری پر مشاورت کی اور عمران خان کو اعتماد میں لیا۔قبل ازیں افواج پاکستان میں اہم تقرری کے حوالے سے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت سینئر لیڈر شپ نے مشاورت کی۔عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس میں اسد عمر شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری سمیت دیگر رہنما شریک تھے، صدر کی آمد سے قبل تحریک انصاف کی قیادت نے اہم تعیناتی سے متعلق صلاح مشورے کیے۔