عمران خان نے سیاسی نظام کے بعد معاشی نظام کو تباہ کیا اور ہدف دفاعی نظام تھا: فضل الرحمان

پشاور (پی پی آ ئی) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے سیاسی نظام کے بعد معاشی نظام کو تباہ کیا اور ہدف دفاعی نظام تھا۔میڈیا زرا ئع کے مطابق دیر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 2018 میں بدترین دھاندلی کی صورت میں حکومت آئی، ملک کا سیاسی نظام متنازع ہوا اور معیشت بیٹھ گئی، ہم نے ملک کی تمام سیاسی پارٹیوں کو متحد کیا اورایسی حکومت کو گھر بھیجا جس نے ملک کی معیشت کو تباہ کیا۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے کے قریب کھڑا کر دیا تھا، ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تھا، لیکن نئی حکومت نے 6 ماہ میں پاکستان کو مشکلات سے نکالا، اتحادی حکومت نے چند مہینوں میں پاکستان کوفیٹف سے وائٹ لسٹ کردیا۔ تحریک انصاف کے دور میں پہلے سیاسی نظام کو تباہ کیا گیا، پھر معاشی نظام کو اور اس کے بعد نشانہ دفاعی نظام ہوتا ہے، ہر جگہ گند ڈالنے کی عادت والے کو ہم نے ناکام بنا دیا۔ آئینی طور پر پاکستان اسلامی جمہوریہ ہے، ہمارا آئین واضح کرتا ہے کہ قانون سازی قرآن سنت کے تحت ہوگی، لیکن عملدرآمد کی کمی ہے، ملک کو امن کا گوارہ بنانا ہے تو دین کے علاوہ کوئی نظام نہیں۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ملک میں سیاسی عدم استحکام لایاگیا، کہا جارہا ہے کہ ملکی معیشت بیٹھ چکی ہے، اس لئے الیکشن کرائے جائیں اور نئی حکومت قائم کی جائے، کیا عمارت کو گرانے والوں کو عمارت کی تعمیر میں شریک کیا جانا چاہئیے، ایک پارٹی معیشت ٹھیک نہیں کرسکتی، ملک میں اس وقت قومی حکومت قائم ہے۔

Next Post

ایک حافظ قرآن آرمی چیف کا تقررگرم جوش خیرمقدم کا مستحق ہے: مفتی تقی عثمانی

Thu Nov 24 , 2022
کرا چی /روالپنڈی(پی پی آ ئی) معروف عالم دین مفتی تقی عثما نی کہا ہے کہ ایک حافظ قرآن آرمی چیف کا تقررگرم جوش خیرمقدم کا مستحق ہے۔ سماجی را بطے کی ویب سا ئٹ ٹو ئٹر پر اپنی ٹو ئٹ پر عالمی شہرت یا فتہ عالمی دین مفتی تقی […]