صدر نے تقرری میں رکاوٹ ڈالی تو ’پلان بی‘موجود ہے، اسحاق ڈار

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا فیصلہ قابل تعریف ہے، تاہم اگر صدر مملکت نے تقرری میں رکاوٹ ڈالی تو پلان بی موجود ہے۔اپنے ٹو ئٹر پیغام میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے اہم عہدوں پر تعیناتی کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تعیناتی کا فیصلہ سنیارٹی اور میرٹ پر کیا گیا ہے، جب کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی تعیناتی بھی سنیارٹی اور میرٹ پر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا فیصلہ قابل تعریف ہے، تاہم اگر صدر مملکت نے تقرری میں رکاوٹ ڈالی تو پلان بی موجود ہے۔ 28 نومبر تک تعیناتی کا سارا عمل مکمل ہو جائے گا۔ اسحا ق ڈار نے نے ملک کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ”پاکستان زندہ باد“ کا نعرہ بھی لکھا۔

Next Post

عمران خان نے سیاسی نظام کے بعد معاشی نظام کو تباہ کیا اور ہدف دفاعی نظام تھا: فضل الرحمان

Thu Nov 24 , 2022
پشاور (پی پی آ ئی) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے سیاسی نظام کے بعد معاشی نظام کو تباہ کیا اور ہدف دفاعی نظام تھا۔میڈیا زرا ئع کے مطابق دیر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا […]