کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی کے راولپنڈی میں احتجاج پر ممکنہ شیلنگ رکوانے کی فوری استدعا مسترد

لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے راولپنڈی میں احتجاج پر ممکنہ شیلنگ رکوانے کی فوری استدعا مسترد کردی۔پی پی آئی کے مطابق پی ٹی آئی کے راولپنڈی میں احتجاج پر ممکنہ شیلنگ رکوانے کیلئے متفرق درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ رپورٹس کے مطابق وفاق نے آنسو گیس کے 50 ہزار شیل متعلقہ فورس کو فراہم کئے،شیل استعمال ہوئے تو انسانی جانوں اور ماحول کو خطرات لاحق ہوں گے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وفاقی حکومت کو احتجاج پر ممکنہ شیلنگ روکنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے راولپنڈی میں احتجاج پر ممکنہ شیلنگ رکوانے کی فوری استدعا مسترد کرتے ہوئے وفاقی حکومت سمیت دیگرسے جواب طلب کرلیا۔