کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن آج منایا جائے گا خواتین پر تشددتہذیب یافتہ دنیا کا بہت بڑا مسئلہ ہے دنیا بھر میں ہر6 میں سے1 عورت تشدد کا نشانہ بنتی ہے

کراچی (پی پی آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن جمعہ25نومبرکو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد خواتین پر گھریلو تشدد،جسمانی تشدد اور ان کے مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے اس دن کے حوالے سے خواتین حقوق کیلئے سرگرم سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مذاکرے،سیمینارز،واک اور مختلف تقریبات کا انعقاد ہو گا۔پی پی آئی کے مطابق کراچی میں بھی سماجی تنظیموں اور ثقافتی اداروں نے اہتمام کیا ہے۔خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کا آغاز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد کی منظوری کے بعد 1999ء میں کیاجس کے بعد ہر برس 25نومبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق خواتین پر تشددتہذیب یافتہ دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے دنیا بھر میں ہر چھ میں سے ایک عورت کو مرد کے تشدد کا نشانہ بننا پڑتا ہے۔