کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان میں فیس بک اسٹارز کے ذریعے پیسے کمانے کا آغاز

کراچی (پی پی آئی) دنیا کی سب سے مقبول ویب سائٹ فیس بک نے اگرچہ ’اسٹارز‘ کے ذریعے مواد تخلیق کاروں یعنی کانٹینٹ کریئیٹرز کو پیسے کمانے کا ا?غاز دو سال قبل کیا تھا، تاہم اب اسے پاکستان میں بھی متعارف کرادیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق ابتدائی طور پر ’فیس بک اسٹارز‘ کو امریکا اور بعد ازاں یورپی ممالک میں پیش کیا گیا تھا لیکن اس کے بعد پاکستان سمیت کئی ممالک میں اسے متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔اور اب چند ہفتے قبل پاکستان میں ’پروفیشنل موڈ‘ کے عام کیے جانے کے بعد ’فیس بک اسٹارز‘ کے فیچرز کو بھی عام کردیا گیا، جس کے ذریعے عام لوگ بھی پیسے کما سکتے ہیں۔فیس بک اسٹارز دراصل ڈیجیٹل کرنسی ہے جو صارفین کی رِیلز، مختصر ویڈیوز اور پوسٹس پر از خود نظر آنے لگے گی۔اسٹارز کے نظر آنے پر دوسرے صارفین مذکورہ اسٹارز کو پیسوں کے عوض خریدیں گے اور بعد ازاں وہ اپنی مرضی سے کسی بھی کانٹینٹ کریئیٹر کی ریلز یا پوسٹ پر نظر آنے والے اسٹار کے آئیکون پر کلک کرکے کانٹینٹ کریئیٹر کو دیں گے۔صارف کی جانب سے کانٹینٹ کریئیٹر کو اسٹارز دیے جانے کے بعد فیس بک ہر اسٹار کے عوض تخلیق کار کو ڈالر کا چوتھائی حصہ ادا کرے گا، یعنی پاکستانی 50 سے 70 روپے ملیں گے۔اسٹارز کے لیے تمام فیس بک اکاؤنٹ ہولڈرز اہل نہیں ہوتے، تاہم جن کے فالوورز 6 ہزار سے زائد ہوں گے اور وہ متحرک ہوں گے تو وہ اس فیچر کے اہل ہوں گے۔اگرچہ 6 ہزار فالوورز کے ساتھ بھی کوئی بھی شخص اسٹارز فیچر کے اہل ہوجائے گا، تاہم فیس بک کے ازخود فیچر کے تحت اس کی کئی ویڈیوز اور پوسٹس پر اسٹار نظر نہ آنے کا امکان ہے۔کیوں کہ مذکورہ فیچر کے تحت فیس بک بظاہر ان کانٹینٹ کریئیٹرز کو اسٹارز زیادہ دے گا جو ٹک ٹاک کی طرح تخلیقی ویڈیوز بناتے ہوں گے۔فیس بک اسٹارز کے لیے پاکستان اہل ممالک میں شامل ہے اور یہاں کے صارفین اس کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔