معروف ٹی وی میزبان ٹونی نوید رشید انتقال کر گئے

لاہور(پی پی آئی)پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کے معروف میزبان،گلوکار اور اداکار ٹونی نوید راشد دل کا دورہ پڑنے سیبدھ کے روز لاہور میں انتقال کر گئے۔پی پی آئی کے مطابق اداکار ٹونی نوید راشد کئی برسوں سے پاکستانی شوبز انڈسٹری کا حصہ تھے۔ ٹونی راشد لالی ووڈ انڈسٹری کے میزبان، فوٹوگرافر اور اداکار کے ساتھ ساتھ گلوکار بھی تھے۔ وہ لالی ووڈ کے انسائیکلوپیڈیا کے طور پر جانے جاتے تھے کیونکہ انہیں پاکستانی سنیما کے بارے میں تقریباً ہر چیز معلوم تھی۔ٹونی رشید اداکارہ نادیہ خان اور اداکار مشی خان کے قریبی دوست بھی تھے۔ٹونی رشید کے اچانک انتقال کی خبر پر شوبز انڈسٹری نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Next Post

سرکاری رہائش گاہیں رشتے داروں کو دینے کی ممانعت قانون کی خلاف ورزی پرالاٹمنٹ منسوخ کرنے کا انتباہ

Thu Nov 24 , 2022
اسلام آباد پولیس کے افسران کی جانب سے سرکاری رہائش گاہوں کے استعمال کے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر آئی جی اسلام آباد نے نوٹس لے لیا۔ذرائع کے مطابق متعدد پولیس افسران نے الاٹ شدہ گھر رشتے داروں کو دے رکھے ہیں، آئی جی اسلام آباد نے نوٹس لیتے […]