لاہور(پی پی آئی)پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔پی پی آئی کے مطابق دونوں شخصیات نے سیاسی امور پر مشاورت کی اور، موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی خیریت دریافت کی، عمران خان نے کہاکہ تیزی سے صحت یاب ہو رہا ہوں، معمولی سی تکلیف باقی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد از جلد مکمل صحتیابی عطا فرمائے۔
Next Post
حافظ قرآن آرمی چیف کا تقرر ملکی تاریخ کا روشن باب ہے:پیر احمد عمران بھیج پیر جٹا
Thu Nov 24 , 2022
کراچی(پی پی آئی)ملک بھر کے علماء و مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان نے جنرل عاصم منیر کی بحیثیت آرمی چیف تقرری کو احسن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک حافظ قرآن آرمی چیف کا تقرر قابل ستائش ہے۔پی پی آئی کے مطابق علماء مشائخ فیڈریشن […]
