ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک عبدالرسول قادری کا سالانہ عرس شروع

جوہر آباد(پی پی آئی)انٹرنیشنل غوثیہ فورم کے چیئرمین مولانا ملک محبوب الرسول قادری نے کہا ھے کہ قران کا نور معاشرے کو انفرادی اور اجتماعی طور پر ظاہری اور باطنی حوالے سے پر نور بناتا ھے اور دین و دنیا کی کامیابیاں عطا کرتا ہے وہ غازی اسلام، جانثار پاکستان ملک عبدالرسول قادری کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر پہلے روز منعقدہ قرآنی حلقوں کے آغاز میں خطاب کر رہے تھے جس میں علماء مشائخ، حفاظ و قراء، دینی مدارس کے اساتذہ و طلباء نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔ پیر سید محمد عارف حسین گیلانی ، علامہ حافظ محمد احمد چشتی گولڑوی ، قاری پروفیسر محمد مشتاق انور، علامہ محمد رئیس احمد صدیقی ، ملک الطاف عابد اعوان ، انجمن غلاماں مصطفٰی کے صدر مرزا محمد کامران طاہر گولڑوی، حسان علی چشتی ، ڈاکٹر عبد الحمید سیالوی قادری ، علامہ محمد ابوبکر سیالوی ، ملک فواد علی، نصیر الدین نصیر جوھرآبادی اور ملک غلام مرتضی نے اظہار خیال کیا۔۔ جامعہ غوثیہ ، جامعہ حمیدیہ قمر الاسلام ، جامعہ محمدیہ غوثیہ کے کثیر طلبا نے قرآن کریم ، قصیدہ بردہکے ورد سے ماحول کو روح پرور بنا دیا قاری محمد ابوبکر سیالوی نے ملک و ملت کی ترقی و خوشحالی کے لئے جبکہ مولانا محمد احمد چشتی گولڑوی نے ایصال ثواب کرایا موجود علماؤ مشائخ نے حضرت غازی اسلام جانثار پاکستان ملک عبدالرسول قادری رحمہ اللہ کے مزار پر گل پاشی کی بعد ازاں لنگر غوثیہ سے جملہ شرکاء و حاضرین کی ضیافت کی گئی