آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا تعلق راولپنڈی کے علاقے ڈھیری حسن آباد سے

راولپنڈی(پی پی آئی)آرمی چیف کے عہدے کے لیے نامزد لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا تعلق راولپنڈی کے علاقے ڈھیری حسن آباد سے ہے جنہوں نے اپنی سروس کا آغاز آفیسرز ٹریننگ سکول کے 17ویں کورس میں منگلا سے کیا تھا جس کے بعد انہیں فرنٹئیر فورس رجمنٹ کی 23ویں بٹالین میں کمیشن دیا گیا تھا۔پی پی آئی کے مطابق بطور لیفٹیننٹ کرنل عاصم منیر نے سعودی عرب میں بھی فرائض سرانجام دیے ہیں۔ عاصم منیر نے جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ بطور بریگیڈیئر فورس کمانڈ ناردرن ایریاز بھی کام کیا ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ اْس وقت ٹین کور کمانڈ کر رہے تھے۔اپنی سروس کے دوران وہ متعدد پوسٹوں پر تعینات رہے تاہم ان کی اہم تعیناتی 2017 میں بطور ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلیجنس (ڈی جی ایم آئی) تھی جس کے بعد 2018 میں انہیں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

Next Post

بین الاقوامی منڈیوں میں ایلمیرا کے لئے اِن یونی فیشن کی دانائی سے بھرپور تدبیریں

Thu Nov 24 , 2022
لندن، 23 نومبر، 2022/پی آرنیوزوائر/–  گلوبل یونیورسٹی سسٹمز (جی یو ایس) کا جزو، ان یونی،  جو کہ عالمی تعلیمی شراکت داروں میں سے ایک ہے، 1855 میں قائم ہونے والے ٹومی ہلفیگر فیشن بزنس اسکول کے آبائی ایلمیرا کالج کے لیے بین الاقوامی منڈیوں میں مارکیٹنگ اور دانائی سے بھرپور […]