خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کشمیری رہنماؤں کو عدالت میں پیش کرنے سے بھارت کا گریز

جموں (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر اور دہلی کی تہاڑ جیل میں مقیدکشمیری رہنماؤں کو عدالت میں جسمانی طورپر پیش کرنے سے بھارت گریز کرہا ہے اور ویڈیو کانفرنسنگ کا طیقہ اختیار کررہا ہے،پی پی آئی کے مطابق جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے غیر قانونی طور پر نظر بند چیئرمین محمد یاسین ملک کو بھی جمعرات کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جموں کی ایک خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پرانہوں نے اپنے خلاف 33سال قبل درج کیے گئے ایک جھوٹے مقدمے میں ایک گواہ پر جرح کی۔نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قیدیاسین ملک کو بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے ان کی نقل و حرکت پر عائدپابندی کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔واضح ر ہے کہ یاسین ملک نے پہلے ہی مقدمے کے گواہاں پر جرح کیلئے عدالت میں جسمانی طورپر پیش ہونے کی اجازت دینے سے متعلق ایک درخواست دے رکھی ہے۔ تاہم بھارتی حکومت مختلف حیلے بہانوں سے ان کے اس مطالبے کی مخالفت کر رہی ہے۔