ویانا کی ڈپلومیٹک اکیڈمی کے طلباء کا پاکستانی سفارتخانے کا دورہ

ویانا (پی پی آئی)ڈپلومیٹک اکیڈمی کے طلباء نے ویانا میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کیا, ایچ ای آسٹریا میں پاکستان کے سفیر جناب آفتاب احمد کھوکھر نے طلباء کو جنوبی ایشیا کے سیاسی اور معاشی مسائل سے آگاہ کیا۔ سفیر نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے چیلنجز کے بارے میں جامع معلومات فراہم کیں، پی پی آئی کے مطابق انہوں نے پاکستان کی تمام ممالک کے ساتھ تعمیری اور دوستانہ تعلقات کی خواہش کا اعادہ کیا اور پاک امریکہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔پاکستانی سفیر نے بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا بھی ذکر کیا، انہوں نے کہا کہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا طویل ترین حل طلب ایجنڈا ہے، بھارت کشمیری عوام کے حق خودارادیت سے زبردستی انکار نہیں کر سکتا، بین الاقوامی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے کام کرنا چاہئے

Next Post

پاکستان کے سفیر آصف میمن نے ہنگری کی صدر کاتالین نوواک کو اپنی تعیناتی کی اسناد پیش کر دیں

Fri Nov 25 , 2022
بڈھا پیسٹ(پی پی آئی)ہنگری میں پاکستان کے سفیر آصف میمن نے ہنگری کی صدر کو اپنی تعیناتی کی اسناد پیش کیں ، پاکستانی سفیر آصف میمن نے بڈھا پیسٹ کے سینڈور پیلس میں منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کی۔ ہنگری میں پاکستان کے سفیر ایچ ای آصف حسین میمن نے […]