خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پیرس میں یوم اقبال منایا گیا،خراج عقیدت پیش

پیرس(پی پی آئی)فرانس کے دارالحکومت پیرس میں یوم اقبال کے حوالے سے شاندار و پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، پاکستانی سفیر عاصم افتخار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔یوم اقبال کی میزبانی ممتاز شخصیت سردار ظہور اقبال، راجہ علی اصغر ، چوہدری یاسر مردان اور کشمیری راہنما چوہدری نعیم نے کی، پی پی آئی کے مطابق یوم اقبال کے پروگرام میں فرانس میں پاکستان کمیونٹی کی تمام سیاسی، سماجی و کاروباری جماعتوں کے نمائیندوں نے بھرپور شرکت کی۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبولﷺسے کیا گیا،اس کے بعد پاکستان اور فرانس کے قومی ترانوں کی دْھن بجائی گئی، مقررین نے پرجوش طریقے سے علامہ محمد اقبال شاعر مشرق کا پیغام خودی، اخوت، آزادی، انقلاب اور محبت رسول مقبول صلعم خوبصورتی سے پیش کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی اور فرانس میں حال ہی میں متعین ہونے والے پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے تقریب کے منتظمین کو اتنی خوبصورت تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔