خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عدالتیں حکومتی کاموں میں مداخلت کریں گی تو حکومت نہیں چلے گی،مرتضیٰ وہاب ہر پولنگ اسٹیشن پر پولیس فراہم نہیں کرسکتے، دھاندلی کا الزام لگے گا، ایڈمنسٹریٹر کراچی

کراچی (پی پی آئی) ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کر پورے کراچی میں 5 ہزار پولنگ اسٹیشنز ہیں، ان پر بڑی تعداد میں پولیس اہلکارنہیں ہوں گے تو دھاندلی کا الزام لگے گا، اس وجہ سے ہم نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔پی پی آئی کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ اندورن سندھ میں جن عمارتوں میں پولنگ اسٹیشنز بننے ہیں وہ خراب ہیں، اگر 15 جنوری کو بلدیاتی الیکشن ہوئے تو پھر 16 جنوری کو سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن کے خلاف پریس کانفرنس نہ کی جائے۔مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ عدالتیں اگر حکومتی کاموں میں مداخلت کریں گی تو حکومت نہیں چلے گی، سالہا سال سے مقدمات چل رہے ہیں ان پر فیصلے نہیں ہوتے اور سیاسی معاملات پر فوری فیصلے ہو جاتے ہیں، جس طرح عدالتی معاملات میں دخل اندازی نہیں کی جاتی اسی طرح سیاسی معاملات میں بھی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ ہم نے عوام کو جواب دینا ہے، عدالتیں کسی تنقید کو فالو نہ کریں، اس طرح ہمارے لیے کام کرنا مشکل ہو جائے گا، ایک سال کی جدوجہد سے کے ایم سی ٹیکس کا آغاز کیا تھا جس کو روک دیا گیا، خدارا ہمیں کام کرنے دیا جائے، کے ایم سی نے حکم امتناع جاری کیا ہے اس وجہ سے نیا نظام متعارف نہیں کروایا۔