اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائر س کے مزید 30مثبت کیسزسامنے آ گئے ہیں۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 6 ہزار953کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 30افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.43 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 43 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
Next Post
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ
Fri Nov 25 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کر رہے ہیں۔ دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے […]
