اسلام آ باد(پی پی آ ئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اورسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کا نظام چلانے کیلئے نیب کا ادارہ ختم کرنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماشاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ جومرضی فیصلے کرے سرکاری افسراس پرعمل درآمد کیلئے تیار نہیں ہیں، اس ادارے کو فوری ختم کرنے کی ضرورت ہے اور احتساب کا نیا نظام بنائیں۔انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین نے صرف سیاستدانوں کو دبانے کیلئے یہ کیسز بنائے، موجودہ چیئرمین حقائق عوام کے سامنے رکھیں، جاوید اقبال خود بھی احتساب عدالت میں پیش ہو کر اپنے اثاثے قوم کے سامنے رکھیں۔اپنے بیان میں شاہد خاقان نے سابق وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ایک مہینہ پہلے سفر شروع کیا اور ابھی تک نہیں پہنچے، جس مقصد کیلئے وہ آئے تھے کہ آرمی چیف کی تقرری پر اثر انداز ہوں وہ توخوش اسلوبی سے طے ہوگیا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آرمی چیف کے معاملے میں میڈیا سرکس لگائی گئی اس کی کوئی ضرورت نہیں تھی، عمران خان کو اکثر باتیں دیر سے سمجھ آتی ہیں عمران خان کو آئین پڑھ کر تعیناتی کا عمل سمجھ آگیا ہوگا۔
Next Post
معروف گلوکار سلیم رضا کی 39ویں برسی عزت و احترم کے ساتھ منا ئی گئی
Fri Nov 25 , 2022
لاہور(پی پی آ ئی) ماضی کے معروف گلوکار سلیم رضا کو مداحوں سے بچھڑے 39 برس بیت گئے، ان کے چا ہنے والوں نے ان کی39 ویں برسی عزت و احترام کے ساتھ منا ئی۔ سریلی آواز کے مالک گلوکار چار مارچ 1932 کو ہندوستان کے شہر امرستر میں پیدا […]
