خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حریت رہنما میر وا عظ عمر فاروق مسلسل نظر بند طویل نظربندی سے حریت رہنما شدید اضطراب کا شکار ہیں انتظامیہ وہ میر واعظ کی نظر بندی ختم کرے: انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر

سری نگر(پی پی آئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے ایک بار پھر کٹھ پتلی انتظا میہ سے اپیل کی وہ وہ میر واعظ عمر فا روق کی نظر بندی ختم کرے۔کشمیر میڈیا کے مطابق میر واعظ عمر فاروق 5 اگست 2019 سے مسلسل گھر میں نظربند ہیں جب نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کر دی تھی۔انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے بیان میں کہا یہ انتہائی افسوس ناک ہے کہ انتظامیہ نے میر واعظ عمر فاروق کو گزشتہ تین برس سے زائد عرصے سے مسلسل نظر بند رکھا ہوا ہے جس سے لاکھوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات واحساسات کو شدید ٹھیس پہنچ رہی ہے۔ بیان میں میں کہا گیا ہے کہ میرواعظ مقبوضہ جموں وکشمیر کی ایک اہم دینی شخصیت ہیں،لوگ ان کے ساتھ انتہائی عقیدت رکھتے ہیں ا ور وہ انکی طویل نظربندی سے شدید اضطراب کا شکار ہیں لہذ انتظامیہ کو چاہے کہ وہ میر واعظ کی نظر بندی ختم کرے۔