شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قبل از وقت انتخاب گھیراؤ جلاؤ کی بنیاد پرنہیں ہو سکتے: سعد رفیق

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی ویزر ریلوے خوا جہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ قبل از وقت انتخاب گھیراؤ جلاؤ کی بنیاد پرنہیں ہو سکتے،قبل از وقت انتخابات کیلئے ٹھوس دلائل درکارہیں جو دھرنوں میں نہیں مذاکرات کی میز پردیے جاتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں لیگی رہنما خوا جہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی کی جا نب سے قبل از انتخابات پر رد عمل دیتے ہو ئے کہا کہ پیشگی شرائط رکھ کرمذاکرات نہیں ہو تے بات چیت ہو ئی تو تمام امور پر ہو گی،غداری کے جھوٹے الزامات، ننگی گالیاں اور دھمکیاں ماحول کو خراب کرتی ہیں اور کچھ نہیں۔ سعد رفیق نے کہا کہ مکافات ِعمل کی چکی چل رہی ہے،سازشی اپنے منطقی انجام تک پہنچیں گے۔جھوٹ ناانصافی نفرت انگیزی اور سازشیں بے نقاب ہو گی۔قائدجمہوریت میاں نواز شریف کی باعزت وطن واپسی دْورکی بات نہیں،انکیساتھ کی جانیوالی ناانصافیوں غیرقانونی فیصلوں اورمظالم کے ازالے کا وقت قریب ہے۔