نئی دہلی: بھارت ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری نریندر بٹرا نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم رواں سال ملائیشیا میں ہونے والی 23ویں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے گی ۔نریندر بٹرا کے مطابق کوچ اور ڈائریکٹر نے فیصلہ کیا ہے کہ رواں سال ہالینڈ میں ہونے والا عالمی کپ بھارت کے لئے زیادہ اہم ہے اس لئے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے باعث وہ اذلان شاہ کپ میں اپنی ٹیم نہیں بھیجیں گے ۔بھارت کی ٹیم پانچ بار اذلان شاہ ہاکی کپ جیتنے کا اعزاز رکھتی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی ہاکی ٹیم کو عالمی کپ کی پریکٹس کے لئے یورپ بھیجا جارہا ہے اس لئے ملائیشین منتظمین سے معذرت کرلی گئی ہے۔