روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیر توانائی سندھ کا وفاق سے نئی گیس پالیسی بنانے کا مطالبہ

کرا چی(پی پی آ ئی) وزیرتوانائی سندھ امتیازشیخ نے وفاقی حکومت سے صوبوں کیلئے نئی گیس پالیسی بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔وزیرتوانائی سندھ امتیازشیخ نے وفاقی وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک کوخط لکھ کر صوبوں کیلئے نئی گیس پالیسی بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ امتیازشیخ نے اپنے خط میں کہا ہے کہ وفاق سندھ حکومت کی مشاورت سے از سر نو گیس پالیسی بنائے، اور وفاقی ریگولیٹری اداروں میں صوبیکی نما?ندگی یقینی بنائیجائے۔امتیازشیخ نے بتایا ہے کہ سندھ سے یومیہ گیس کی پیداوار2,111 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، صوبے کو گیس کی ضرورت 1600 سے 1700ایم ایم سی ایف ڈی ہے، جب کہ سندھ کو صرف 700 سے 800 ایم ایم سی ایف ڈی فراہم کی جاتی ہے۔ خط میں مزید کہا ہے کہ ملک میں گیس کی پیداوارمیں سندھ کا حصہ 62.30 فیصد، تیل کی پیداوار میں 35.89 اور بجلی میں 20.52 فیصد سندھ کا حصہ ہے۔