پاکستان آرمی کے 17ویں چیف آف آرمی ا سٹاف فور سٹار جنرل سید عاصم منیر منگل 29نومبر 2022ء کو تقریب تبدیلی کمان پاک آرمی میں آنے سے پہلے فور سٹار جنرل کے شولڈر رینکس اور کالر میڈل لگا کر پاکستان آرمی کے 17ویں چیف آف آرمی ا سٹاف کا عہدہ سنبھالیں گے۔ایک پروقار عسکری تقریب میں جس کی حتمی تیاریاں ہاکی اسٹیڈیم جی ایچ کیو میں پیر کی شام مکمل کر لی گئی ہیں سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آرمی کمان کی علامت ”ملاکا سٹک“ نئے حافظ قرآن اور اعزازی شمشیر یافتہ جنرل سید عاصم منیر کو سونپیں گے جس کے بعد سبکدوش ہونے والے آرمی چیف تقریب گاہ سے اپنی رہائش گاہ واپس چلے جائینگے۔پی پی آئی کے مطابق اعزازی شمشیر یافتہ پہلے حافظ قرآن سپہ سالار پاکستان سبکدوش ہونے والے جنرل قمر جاوید باجوہ کو ہاکی اسٹیڈیم جی ایچ کیو کے باہر تک جا کر الوداع کہیں گے۔ بعدازاں ائرچیف‘ نیول چیف‘ کور کمانڈر صاحبان اور پاکستان آرمی کے لیفٹیننٹ جنرل صاحبان‘ میجر جنرل صاحبان اپنے نئے آرمی چیف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دینگے۔ اس تقریب میں مسلح افواج کے سینکڑوں سینئر عہدیدار اپنی اپنی فیملی کے ساتھ شرکت کرینگے۔
Next Post
اکیلے عمران نے 13 پارٹیوں کی اجتماعی سیاسی قبر کھود دی:شیخ رشید اب تو مفتاح بھی کہہ رہے ہیں ملک ڈیفالٹ ہو سکتا ہے، پیچھے رہ کیا جاتا ہے؟ سیاسی دھند اتنی چھا گئی کہ الیکشن کا سورج طلوع ہونا لازمی ہے : ٹوئٹر پر بیان
Mon Nov 28 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اب تو مفتاح بھی کہہ رہے ہیں بانڈ کلیئر ہونے کے باوجود ملک ڈیفالٹ ہو سکتا ہے۔پی پی آئی کے مطابقسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیخ […]
