پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا گن اینڈ کنٹری کلب کے فوری آڈٹ کا حکم

اسلام آباد (پی پی آئی)سپریم کورٹ نے گن اینڈ کنٹری کلب کے فوری آڈٹ کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ 2 دسمبر 2019 سے 20 جون 2022 تک کا آڈٹ کیا جائے اور جلد از جلد آڈٹ کے عمل کو مکمل کیا جائے، گن کلب اور سی ڈی اے کے درمیان زمین لیز کے معاملے پر مجاز اتھارٹی فیصلہ کرے۔پی پی آئی کے مطابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ہمیں گن کلب کی جانب سے اسلحہ کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہی اور موجودہ کمیٹی کی جانب سے آڈٹ بھی نہیں کروایا جا رہا۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس نے کہا کہ دونوں طرف سے الزامات لگائے جا رہے ہیں، سیکریٹری آئی پی سی جو کہ چیئرمین کمیٹی بھی ہیں انکی ایک میٹنگ میں چائے کا خرچہ 4لاکھ 16 ہزار روپے تھا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کے اجلاسوں میں ہم کھانا پینا خود کرتے ہیں۔ سنا ہے قائد اعظم بھی اجلاسوں میں چائے بسکٹ نہیں دیتے تھے۔دوسری جانب ممبر کمیٹی ایڈووکیٹ نعیم بخاری نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ ادوار میں فیصل سخی بٹ،دانیال عزیز اور خرم خان کی سیاسی تقرریاں ہوئیں، کلب کا ہر سال انٹرنل آڈٹ ہوتا ہے، کمیٹی سی ڈی اے کو 1880 ملین رقم کی ادائیگی کرنا چاہتی ہے۔اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بنچ کے ایک ممبر کیس نہیں سننا چاہتے۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ایک سو اسی کروڑ کی ادائیگی متعلقہ اتھارٹی فیصلے کرے ہم کچھ نہیں کریں گے قومی اثاثہ ہے جس کو ہم صرف تحفظ دینا چاہتے ہیں، حکومت جلد از جلد قانون سازی کرے اور کلب کے انتظامات کو سنبھالے۔سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت فروری 2023 تک ملتوی کر دی ہے۔