پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ترکی میں چھالیہ لے جانا جرم، چھالیہ منشیات میں شمار

استنبول/ اسلام آباد (پی پی آئی)ترکی میں چھالیہ لے جانے پر پابندی ہے، چھالیہ لے جانے پر قید بھی ہو سکتی ہے۔ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ ترکیہ جانے والے مسافر چھالیہ لے جانے سے گریز کریں، ترکیہ قانون کے تحت چھالیہ منشیات کے زمرے میں آتی ہے۔پی پی آئی کے مطابق ترجمان نے کہا ہے کہ چھالیہ لے جانا ترکیہ کے قانون کی خلاف ورزی ہو گی اس لیے مسافر قانون کی پیروی کریں۔واضح رہے پاکستان سے تعلق رکھنے والے محمد اویس سیاحتی ویزے پر ترکی پہنچے تھے وہ اپنے ٹور آپریٹر دوست کی فرمائش پر چھالیہ کے دو پیکٹ بھی ساتھ لے کر گئے تھے جس کی بنیاد پر ترک حکام نے انہیں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا۔ترک حکام نے محمد اویس کے پاس موجود چھالیہ کو کیمیکل تجزیے کے لیے لیبارٹری بھی بھیجا جس کے نتیجے میں یہ بتایا گیا کہ چھالیہ میں کوئی نشہ آوور چیز موجود نہیں تھی۔جس کے بعد محمد اویس کو وہاں کی مقامی عدالت نے رہا کر دیا، تاہم آئندہ آنے والوں کیلئے سزا ہونے کا عندیہ بھی دے دیا گیا ہے۔