مظفر اباد – آزاد کشمیر میں 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف پہلے، پیپلزپارٹی دوسرے اور مسلم لیگ ن تیسرے نمبر پر ہے۔ آزاد کشمیر کے تین اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف 33 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ پیپلز پارٹی 23، مسلم لیگ ن 10 اور 05 آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔مظفرآبادڈویڑن کے 3 اضلاع نیلم، جہلم ویلی اور مظفرآباد میں ٹرن آؤٹ 60 فیصد رہا۔پی پی آئی کے مطابق مظفرآبادڈویژن کے 3 اضلاع نیلم، جہلم ویلی اور مظفرآباد میں 614 بلدیاتی نشستوں پر 2 ہزار 725 امید وار میدان میں اترے،پی پی آئی کے مطابق مسلم کانفرنس، تحریک لبیک اور جماعت اسلامی نے بھی انتخابات میں حصہ لیا۔
Next Post
کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دہشتگرد ہلاک، دوسرا گرفتار
Mon Nov 28 , 2022
کوئٹہ (پی پی آئی)کوئٹہ میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق برما ہوٹل سریاب روڈ میں سی ٹی ڈی کی جانب سے کارروائی کی گئی، فائرنگ کے تبادلہ میں کالعدم تنظیم کا ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ ایک کو زخمی […]