شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بشریٰ انصاری کی والدہ انتقال کر گئیں

کرا چی(پی پی آ ئی) پاکستان کی نامور اورمقبول ترین آرٹسٹ بشریٰ انصاری، اسما عباس، نیلم بشیر اور سنبل شاہد کی والدہ محمودہ خانم طویل علالت کے باعث خالق حقیقی سے جا ملیں۔بشریٰ انصاری نے اپنی والدہ محمودہ خانم کے انتقال کی خبر انسٹاگرام اکاونٹ کے ذریعے دی۔وہ کافی عرصے سے بیمار تھیں، ان کی بیماری کے حوالے سے بشریٰ انصاری اور اسما عباس اپنے مداحوں سے والدہ کی صحت کے متعلق مسلسل دعا کی درخواست بھی کر رہی تھیں۔والدہ کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے بشریٰ انصاری نے ایک تصویر شیئر کی جس میں سنبل شاہد اور ان کی والدہ ایک ساتھ بیٹھیں ہوئیں تھیں۔ اس تصویر پر بشریٰ نے کیپشن دیا میری پیاری امی اور خوبصورت بہن سنبل شاہد، اللہ کے گھر ساتھ ساتھ۔ برائے مہربانی ان دونوں کے لیے دعا کریں اللہ پیار سے رکھے میری امی اور بہن کو۔کچھ عرصہ قبل ہی بشریٰ انصاری اور اسما عباس کی چھوٹی بہن سنبل شاہد کا بھی کورونا کے باعث انتقال ہوا۔بشریٰ، نیلم، اسما اور سنبل پاکستان شوبز کی وہ کامیاب ترین بہنیں رہیں ہیں، جنہوں نے اپنے ٹیلنٹ سے اپنا مقام بنایا۔