پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

امید ہے جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج مزید ترقی کے منازل طے کرے گی: رانا ثنااللہ

اسلام آباد (پی پی آ ئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہاہے کہ امید ہے جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج مزید ترقی کے منازل طے کرے گی۔ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے غیر رسمی گفتگو میں پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کے حوالے سے کہا کہ تحریک انصاف نے معاملے کو بھی متنازع بنانے کی کوشش کی مگر ناکامی ہوئی، نئے آرمی چیف انتہائی پیشہ ور اور بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں، امید ہے انکی قیادت میں پاک فوج مزید ترقی کے منازل طے کرے گی۔خیال رہے جی ایچ کیو میں پاک فوج کے کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، جس میں سبکدوش جنرل قمرجاوید باجوہ نے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو پاک فوج کی کمان سونپ دی۔سیدعاصم منیر چھڑی ہاتھ میں تھام کر مسلح افواج کے سترویں آرمی چیف بن گئے۔