ملک بچانے کا نعرہ لگانے والو ں نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا:پرویز الٰہی چودھری پرویز الٰہی سے سلیم بریار،آشفہ فتیانہ کی ملاقات،سیالکوٹ اور کمالیہ کے دورہ کی دعوت دی

لاہور(پی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں سینئر سیاستدان سلیم بریار،رکن پنجاب اسمبلی احسن سلیم بریار، ایم این اے ریاض فتیانہ،ایم پی اے آشفہ ریاض اور احسن ریاض فتیانہ نے ملاقات کی۔پی پی آئی کے مطابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر حلقے میں ترقیاتی کام شروع ہو چکے ہیں۔ آپ سب میری ٹیم ہیں، مل کر صوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔ جلد سیالکوٹ اور کمالیہ کا دورہ کروں گا۔ ملک بچانے کا نعرہ لگانے والو ں نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اور جو ملک بچانے نکلے تھے اب ان سے اپنی سیاست بھی نہیں بچ رہی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں اور ہم عمران خان کے ساتھ ہیں۔

Next Post

ایس ایم منیر کے سوگوار خاندان سے پرویز الٰہی کا اظہار افسوس

Wed Nov 30 , 2022
کراچی (پی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے سابق صدر ایف پی سی سی آئی وچیئرمین دین گروپ ایس ایم منیر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے […]