کراچی (پی پی آئی) سی ٹی ڈی کی ریڈ بک سوالیہ نشان بن گئی۔ ڈینیئل پرل کیس میں مطلوب فیصل بھٹی کے پاسپورٹ بنوانے اور بیرون ملک سفر کا انکشاف ہو گیا۔تحقیقاتی ذرائع کے مطابق ڈینئل پرل کیس میں مطلوب فیصل بھٹی کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر تیس لاکھ روپے انعام رکھا گیا تھا۔ ریڈ بک میں نام شامل اور انعام ہونے کے باوجود مطلوب فیصل بھٹی پاسپورٹ بنوانے میں کامیاب ہو گیا۔2002 سے مطلوب نے پاسپورٹ 12نومبر 2010 کو بنوایا۔ تحقیقاتی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ فیصل بھٹی سات فروری 2012 کو کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کولمبو فرار ہونے میں کامیاب ہوا جبکہ آخری بار پاسپورٹ کی تجدید 9مارچ 2021 کو کرائی۔ذرائع بتاتے ہیں کہ فیصل بھٹی کا نام سی ٹی ڈی کی حالیہ انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی ریڈ بک میں بھی شامل ہے۔