لاہور(پی پی آئی)پنجاب کے وزیراعلیٰ کے خلاف جمعرات کو تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کاامکان ہے اورذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان جمعہ کے روز وزیراعلی ٰ پنجاب پرویزالہیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کو بچانے اور اس پر حکومت جمانے کے لئے دو آپشنز استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ لیگی قیادت نے اپنے ارکان کو ہدایات جاری کردی ہیں اور کل تک وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ خے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا امکان ہے۔